جنوبی افریقا سے کراچی چڑیا گھر میں آئی رانی نامی شیرنی نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی پیش گوئی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق رانی کے دیکھ بھال کرنے والے ورکر نے بتایا ہے کہ اس نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔
رانی نامی شیرنی کی پیش گوئی کے مطابق انشااللہ پاکستانی ٹیم آج بھارت کو ہرائے گی۔
یاد رہے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ آج کے ہونے والے میچ میں تنازع کا شکار بننے والے اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔
ہفتے کو گرین شرٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی تھی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا تھا اور توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔