جنوبی افریقا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، رامین شمیم، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93 ویں کھلاڑی بن گئیں۔
ایمان فاطمہ اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کی جانب سے ڈیبیو کر چکی ہیں، پاکستانی ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے ایمان فاطمہ کو ڈیبیو کیپ دی۔