جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج

انسداد دہشت گردی عدالت نے 19 ستمبر کی ویڈیو لنک ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج کر دی۔

اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ بانی چیئرمین سے آپ وکلاء کا پیٹرن پہلے سے سیٹ ہے، دوبارہ ملاقات کا حکم نہیں دے سکتے اور ویڈیو لنک ٹرائل بھی میں نہیں روک سکتا۔

عدالت نے وکلاء کی عمران خان سے آج ملاقات کی درخواست بھی خارج کر دی۔

سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔

Similar Posts