کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے نئی ہدایات جاری

 

کراچی ایئرپورٹ سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے ایف آئی اے کونئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزنے کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرسکیورٹی پرماموراداروں کوچینی شہریوں کے تحفظ کےلیےنئی ہدایات جاری کردیں۔

جاری مراسلے میں ایس پی یوسمیت دیگرمتعلقہ سیکیورٹی اہلکاروں کوایف آئی اے کاونٹرزکےقریب رہنےکی ہدایت کی گئی ہے، نئے احکامات کےتحت سیکیورٹی اہلکارامیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کوسیکیورٹی فراہم کریں گے۔

اس سےقبل متعلقہ سیکیورٹی اہلکار چینی شہریوں کو ایئرپورٹ ٹرمینل کے گیٹ سےسیکیورٹی فراہم کرتے تھے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی جاری ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرہوگا۔

Similar Posts