ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے اتوار کی شب رات ڈھائی بجے کے قریب سی آر پٹہ کرسچن قبرستان ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں سہیل اور زبیر کو زخمی حالت میں تیسرے ساتھی عدنان کے ہمراہ گرفتار کیا جو کہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔
دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ زخمی ڈاکو سہیل پولیس کانسٹیبل ہے جو کہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں کورس پر گیا ہوا تھا۔
گرفتار زخمی ڈکیت سہیل کے پاس سے نائن ایم ایم پستول جبکہ زخمی ساتھی کے قبضے سے 30 بور پستول ملا تھا ، پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 125 موٹر سائیکل بھی کی تھی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور اس سے برآمد کیا گیا اسلحہ غیر قانونی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ۔