میٹا کے مطابق 18 برس سے اوپر برطانوی صارفین کو آئندہ ہفتوں میں ایسے نوٹیفکیشن موصول ہوں گے جو ان کو ویب براؤزر کے ذریعے فیس بک اور انسٹاگرام پر 2.99 پاؤنڈ ماہانہ یا آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر 3.99 پاؤنڈ کے عوض سبسکرائب کر کے ایڈ دیکھنا بند کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق جب صارفین سبسکراب کرتے ہیں تو سوشل میڈیا سروس نجی ہوجاتی ہیں جس کے تحت ان کا ڈیٹا انہیں اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس آپشن کا ایپل اور گوگل کی خریداری کی پالیسز کے تحت لی جانے والی فیس کے سبب آئی او اس اور اینڈرائیڈ پر سبسکراب کیا جانا زیادہ مہنگا تھا۔
تاہم، صارفین اس سبسکرپشن کے متعارف کرائے جانے کے بعد بھی اشتہارات دیکھنے اور فیس بک اور انسٹاگرام تک مفت میں رسائی کا اختیار رکھیں گے۔