ڈی آئی خان: بچی کو ونی کرنے میں ملوث ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0 minutes, 0 seconds Read

ڈی آئی خان میں بچی کو ونی کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیے گئے۔ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان نے خود کو عدالت میں پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان ملک عنایت اور رمضان کو 15 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی ہے، واقعہ میں ایک ملزم جلال تاحال مفرور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ونی متاثرہ بچی کے والد کی قبر کشائی اورعادل کے آڈیو پیغام کا فرانزک کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ بھگوانی میں پنچایت کی جانب سے 12 سال کی بچی کو ونی کیے جانے پر والد نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تھی، خودکشی سے قبل اپنے آڈیو پیغام میں والد نے 6 افراد کو بچی کو ونی کرنے کا ذمہ دار قراردیا تھا۔

ڈی آئی خان میں 12 سالہ بچی ونی کرنے کا معاملہ، مرکزی ملزم گرفتار

ادھر ڈی آئی خان میں بچی کو ونی کرنے کے معاملہ پر کے پی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرایا گیا۔ توجہ دلاﺅ نوٹس رکن اسمبلی شہلا بانو نے جمع کرایا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ اسپیکر صاحب یہ اہم مسئلہ ہے، توجہ مبذول کرا رہی ہوں، ڈی آئی خان میں 10 مارچ کو پنچائیت کے ذریعے بچی کو ونی کیا گیا، فیصلے کے بعد ونی کی گئی 13 سالہ بچی کے باپ نے خودکشی کرلی، ظالمانہ فیصلوں سے بے گناہ لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کی جا رہی ہیں، اہم نوعیت کے مسئلے پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔

Similar Posts