نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان کے نور زمان فائنل میں پہنچ گئے

عالمی انڈر23 چیمپئن پاکستان کے نور زمان31ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے محمد اصحاب عرفان شکست کھا گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹاریو کینیڈا میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سیڈ 5 نورزماں نے سیڈ7 کولمبیا کے سیڈ 7 متیاس کنوڈسین کو ایک آسان مقابلے میں0-3 سے قابو کر لیا۔

دوسری جانب کوارٹر فائنل میں بھارتی حریف سیڈ 4 ویرچھوٹانی کو 2-3 سے اپ سیٹ شکست دینے والے پاکستان کے سیڈ 8 محمد اصحاب عرفان سیمی فائنل میں ہمت ہار گئے۔ان کو مضبوط مدمقابل سیڈ2 مصطفیٰ الستارے نے 1-3 سے شکست دے دی۔

Similar Posts