پاکستان کے نور زمان نے ناش اسکواش کپ ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے نور زمان نے ناش اسکواش کپ کے فائنل میں مصر کے کھلاڑی کو شکست دے کر ایک اور ٹائٹل جیت لیا۔

لندن اور کینیڈا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے مصر کے مصطفیٰ السریٹی کو 0-3 سے شکست دی۔

نور زمان کی کامیابی کا اسکور 17-19، 07-11  اور  09-11 رہا۔

نور زمان نے سیمی فائل میں کولمبیا کے کھلاڑی کو زیر کیا تھا۔

پاکستان کے محمد اشعب عرفان نے بھی 31 ہزار ڈالر انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

Similar Posts