پاکستانی اور بھارتی ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف حکمتِ عملی تیار کرلی

ایشیا کپ فائنل میں بھارت سے ٹاکرے کے لیے پاکستانی ٹیم کی طرف سے وننگ کمبینیش برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ جبکہ بھارت کی طرف سے بھی بھرپور تیاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں فائنل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، پاکستانی ٹیم دو فاسٹ بالرز اور اسپنرز کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔

ہائی وولٹیج ٹاکرے میں اس بار بھی بھارت کا بیٹنگ لائن پر انحصار ہوگا۔ جبکہ پاکستان کو اپنی بالنگ لائن سے اُمیدیں وابستہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغاز کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں پر یکساں پریشر ہوگا۔ ہم جیت کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حتمی اسکواڈ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔


AAJ News Whatsapp

ایشیا کپ وائٹ بال ہیڈ ٹو ہیڈ میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔ 20 میں سے پاکستانی ٹیم چھ میچز ہی جیت سکی ہے جبکہ بھارت نے بارہ میچوں میں فتح سمیٹی ہے۔

ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ کے 15 میچز میں بھارت آٹھ اور پاکستان پانچ میں کامیاب رہا ہے۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے چار میچ بھارت نے جیتے جبکہ صرف ایک ٹی ٹوئنٹی پاکستان کے نام رہا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی پانچ میں سے تین بھارت اور دو میچ پاکستان نے جیتے ہیں۔

Similar Posts