ایشیا کپ فائنل: دبئی پولیس نے تماشائیوں کےلیے ایڈوائزری جاری کر دی

ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا جب کہ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگا جب کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ کے باعث شائقین میچ سے 3 گھنٹے پہلے پہنچیں، ٓتش گیر مادہ، ہتھیار، تیزدھارآلے، متنازع بینرز، سیاسی جھنڈے لانے پر پابندی ہوگی۔

ایڈوائزری کے مطابق نسلی جملے بازی اورگالی گلوچ پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 30 ہزاردرہم تک جرمانہ اور ایک سے تین ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔

Similar Posts