چین میں معذور ماں کو کمر پر بٹھا کر پورے ملک کا دورہ کرنے والا بیٹا

ایک 31 سالہ شخص کو اپنی فالج زدہ ماں کو کمر پر بٹھا کر چین بھر میں گھمانے کیلئے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ژیاؤ ما نے اپنا تمام مال بیچنے کے بعد اپنی فالج زدہ ماں کو کمر پر اٹھایا اور چین بھر میں انہیں گھمانے کیلئے نکل پڑا جیسے ان کی والدہ بچپن میں انہیں کمر پر اٹھا کر انہیں سفر کرتی تھیں۔

ژیاؤ ما صرف آٹھ سال کے تھے جب ان کے والدین ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے جس نے ان کے والد کی جان لے لی اور ان کی ماں کو چلنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

انہوں نے اور ان کی بڑی بہن اپنے ساتھ ساتھ اپنی ماں کی بھی دیکھ بھال کی۔ بڑے ہو کر ژیاؤ ما نے کھیتوں میں کپاس چننے کا کام کیا، مختلف شعبوں میں اپرنٹیس شپ کی اور سنکیانگ میں اپنا ایک ریستوراں کھولا۔

وہاں سے جو پیسہ کمایا اس کا زیادہ تر حصہ ان کی ماں کی صحت یابی کی طرف گیا اور ان کی محنت رنگ لائی، کیونکہ والدہ آہستہ آہستہ اس قابل ہو رہی تھیں کہ وہیل چیئر پر بیٹھنے اور یہاں تک کہ چند چھوٹے قدم اٹھا کر چل سکیں۔

تاہم کچھ سال بعد ژاؤ ما کو یہ افسوس ناک خبر ملی کہ ان کی والدہ کی دماغی چوٹ جو حادثے کیوجہ سے لگی تھی وہ نہ صرف لاعلاج ہے بلکہ مسلسل رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس بچے کچے وقت کا بہترین استعمال کرے اور والدہ کو ملک بھر میں سیر کرائے۔

Similar Posts