مودی کے متنازع بیان پر چیئرمین پی سی بی کا منہ توڑ جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازع بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی ہے، انڈیا جیت گیا! ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔”

مودی کی اس ٹویٹ پر جہاں کچھ بھارتی صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں کئی صارفین نے اسے غیر مناسب اور اشتعال انگیز بیان قرار دیا۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں کا سامنا رہا ہے اور کوئی کرکٹ میچ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل کو جنگ سے جوڑنا صرف مایوسی ظاہر کرتا ہے اور اس سے کھیل کی روح متاثر ہوتی ہے۔

 

Similar Posts