اوورسیز پاکستانیوں کا سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین

اوورسیز پاکستانیوں نے سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین کیا جب کہ نیو یارک کی فضا پاکستانی پرچموں اور “پاکستان زندہ آباد” کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے  نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے باہر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں نے موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کیے۔

نیویارک کی شاہراہوں پر موبائل ٹرکوں پر آویزاں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے مناظر سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں قوم کا وقار بلند کیا، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کو پاکستان کی عظیم کامیابی قرار دیا۔

کشمیری عوام کے حق میں جرات مندانہ موقف اپنانے پر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کی قیادت کو سراہا گیا، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری پر قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیا، پاکستانی کمیونٹی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو عالمی فورمز پر پاکستان کی عزت اور ساکھ بلند کرنے کا سبب قرار دیا۔

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر اور محبت کا  جذبہ پیدا کرتی ہیں۔

Similar Posts