گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مودی نے اپنی فورسز کی طرح بھارتی ٹیم کو بھی رسوا کروا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے ناروا سلوک پراپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی انتہاپسند شخص ہے اس نے آج اپنی کرکٹ ٹیم کو بھی اسی طرح رسوا کیا جیسے اس نے اپنی فورسز کو رسوا کیا۔ ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا میدان کھیل کا میدان ہے یہ جنگ کا میدان نہیں۔ مودی کی انتہاء پسندی نے ہندوستان میں بھی تمام اقلیتوں کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مسلمان ،عیسائی اور سکھ سب ہی مودی کی انتہاء پسندی سے پریشان ہیں۔ کھیل امن و خوشی کا پیغام ہوتا ہے اسے اپنی گندی ذہنیت سے خراب نہ کریں۔