کراچی ڈیفنس: بیوٹی سیلون میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 8 خواتین بے ہوش

ڈیفنس فیز 8 میں بیوٹی سیلون میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 8 خواتین بے ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل خالد رفیق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار ایونیو کے قریب بیوٹی سیلون میں خواتین کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پہنچ گئی اور ابتدائی معلومات میں پتا چلا ہے کہ واقعہ جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ایس ایچ او کے مطابق بے ہوش 8 خواتین میں 5 خواتین بیوٹی سیلون کی ملازمین ہیں جبکہ دیگر 3 خواتین بیوٹی سروسز کے لیے آئی تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بے ہوش خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر رہی ہے۔

Similar Posts