دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایسے بہترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا جس کا سب کو کئی سالوں سے بے صبری سے انتظار تھا۔
فیچر سے متعلق اہم خبر یہ سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ صارفین اب اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس کو شامل کرسکیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس میں گانوں کے مختصر کلپس کو شامل کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کیلئے لانچ کردیا گیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا خطرہ، ’زیرو کلک ہیکنگ‘ سے کیسے محفوظ رہیں؟
واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے طور پر ایپ میں موجود ہے جسے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب اسٹوریز فیچر کی طرح 24 گھنٹے بعد ازخود غائب ہوجانے والے ٹیکسٹ، تصویر اور ویڈیو پیغامات کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
فیچر کا استعمال کیسے ہوگا؟
اسٹیٹس لگاتے وقت واٹس ایپ صارفین کو اسکرین کے اوپری حصے پر ایک میوزک نوٹ آئیکن نظر آئے گا یہ آئیکن واٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک کو شامل کرنے کی اجازت دے گا۔
واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرادیا گیا
صارفین تصویر پر مشتمل اسٹیٹس کے لیے 15 سیکنڈ کا میوزک اور ویڈیو کے لیے 60 سیکنڈ پر مشتمل میوزک شامل کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی میوزک لائبریری میں اسٹیٹس کیلئے لاکھوں میوزک موجود ہیں جہاں صارف اپنی پسندیدہ گانے کا درست حصہ اسٹیٹس ساؤنڈ کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔