منگھوپیر میں بیکری کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

منگھوپیر میں بیکری کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

منگھوپیر میں بیکری کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ مقصود کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خیر آباد امن چوک کے قریب پیش آیا ہے جس میں پولیس نے ایک ملزم ابراہیم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Similar Posts