محمود کالا پل کے قریب بجلی کے تاروں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بجلی کے جلتے ہوئے تاروں کے نیچے پارک کی گئی کار بھی محفوظ رہی۔