ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف چالان کی تفصیلات سامنے آگئیں

وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل ہادی علی چٹھہ کے خلاف چالان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

متنازع ٹوئٹس کیس  کے سلسلے میں نیشنل  سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 7 صفحات پر مشتمل چالان اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں جمع کروا دیا۔

چالان میں پراسیکیوشن کے 4 گواہان کی فہرست بھی شامل ہے، جس کے مطابق سب انسپکٹر شہروز ریاض، وسیم خان، ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس رحمان،  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر گواہان میں شامل ہیں۔

چاروں گواہان این سی سی آئی اے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ چالان میں ایمان مزاری کے مختلف ٹوئٹس کا متن بھی درج ہے۔ چالان کے مطابق ایمان مزاری کی ٹوئٹس کو ہادی علی چٹھہ نے ری ٹوئٹ کیا۔

Similar Posts