پنجاب میں گندم کا گردشی قرض کیوں بڑھا؟ ایک اور وجہ سامنے آگئی

پنجاب میں گندم کا گردشی قرض بڑھنے میں محکمہ فوڈ کی ایک اور غفلت سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ فوڈ نے متعدد مالی سالوں میں گندم کی خرید و فروخت کے لئے موثر تخمینہ نہیں لگایا، آڈٹ رپورٹ 2024-25 کے مطابق محکمہ فوڈ گندم کی خرید و فروخت کے لئے موثر پالیسی بنانے میں نا کام رہا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق گندم کی خرید و فروخت کے لئے موثر پالیسی نہ ہونے کے باعث صارفین اور حکومت پر 15.88 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑا، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایتوں کی خلاف ورزی، گندم کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ قیمتوں کا تناسب نہ ہونے اور اضافی اخراجات نے صارفین و حکومت پر اضافی دباؤ ڈالا، گندم کی نکاسی تناسب میں تبدیلی مالی بوجھ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ رہی، محکمہ فوڈ کا یہ ہی مسئلہ مالی سال 2018-19، 2019-20، 2022-23 میں بھی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا۔

Similar Posts