وویک اوبرائے نے ایشوریا سے تعلق کونسے سپر اسٹار کی وجہ سے ختم کیا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا رائے اور سلمان خان کے ساتھ جڑے پرانے تنازعے پر کھل کر بات کی ہے۔

2000 کی دہائی کے آغاز میں ویویک اور ایشوریا کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں موضوعِ بحث رہیں، جبکہ اس وقت ایشوریا کا سلمان خان سے تعلق ختم ہوا تھا۔

2003 میں ویویک نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ سلمان خان انہیں ایشوریا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تاہم اس اقدام نے ان کے کیریئر کو نقصان پہنچایا اور ان فلموں میں ان کی ترقی رک گئی۔

حال ہی میں مصنف و پوڈکاسٹر پراکھر گپتا کو دیے گئے انٹرویو میں ویویک نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ خوف سے آزاد زندگی گزارنے کے لیے کیا کیونکہ وہ زندگی میں سکون کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حساس اور جذباتی شخصیت کے مالک ہیں اور دوبارہ دل ٹوٹنے کے خوف میں نہیں رہنا چاہتے تھے۔ ویویک نے اس تنازعے کو خدا کی طرف سے آزمائش قرار دیا جس نے انہیں صبر اور ہمت سکھائی۔

یاد رہے کہ ویویک اوبرائے رواں برس فلم کیسری ویر میں نظر آئے تھے اور جلد فلم مستی 4 میں جلوہ گر ہوں گے جو ان کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے۔

Similar Posts