بھارتی سرحدی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل

مشرقی ہواؤں کے ذریعے سرحدی بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات 12 سے 9 بجے تک کم رفتار ہوائیں آلودگی کو سطح زمین پر رکی رہیں۔ بھٹوں کی انسپکشن، انڈسٹری کی چیکنگ، کھلی جگہوں پر جلاؤ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے جبکہ روزانہ جرمانے و سیلنگ بھی کی جارہی ہے۔

فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اضلاع میں اسموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24/7 فیلڈ میں موجود ہیں۔

ٹریفک پولیس کو خصوصی اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ صبح 9 بجے کے بعد ہواؤں کا رخ تبدیل، مقامی اخراج مشرق کی طرف دھکیلے جانے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں، صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں نہ جاٸیں اور حساس مریض لازمی احتیاط کریں۔

دوسری جانب کراچی میں عالمی محکمہ موسمیات نے کراچی فضا کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

Similar Posts