نائجیریا کے کیتھولک اسکول سے سینکڑوں بچے اغوا

نائجیریا کے سینٹ میریز نامی کیتھولک اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سینکڑوں بچوں اور اساتذہ کو اغوا کرلیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات تھیں کہ تقریباً 215 طالب علم اور 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔ بعدازاں کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا نے ان اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 303 طلبہ مع 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔ 

ان میں بچے 10 سال سے 18 سال کی عمر کے بتائے گئے ہیں۔ بعض طلبہ نے فرار کرنے کی کوشش کی جس میں سے تقریباً 88 طالب علم فرار کی کوشش کے دوران اغوا کاروں کے ہاتھ لگ گئے۔

حملہ صبح سویرے ہوا،  بین الاقوامی ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑیوں پر آئے تھے۔ عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ اغوا کار تقریباً 3 گھنٹے تک اسکول میں رہے اور انہوں نے ڈورمیٹری کی مختلف گیٹوں سے حملہ کیا۔ ایک سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ 

نائجیریا کی سکیورٹی فورسز اور ٹیکٹیکل یونٹس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ مغویوں کو تلاش کیا جائے۔ نائجر اسٹیٹ کے گورنر نے تمام اسکول خاص طور پر بورڈنگ اسکولز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ مزید حملوں کو روکا جاسکے۔

Similar Posts