ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائیوں کےدوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امتیاز احمد شیخ اور محمد صدیق شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کےعلاقے شہید ملت اور کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ سےگرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم، 27 ہزار 270 سعودی ریال اور 800 امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 66 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کرلیےگئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔