امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان میں نہایت اہم شخصیت ہیں اور میرے پاک بھارت جنگ رکوانے پر انھوں نے قابل ستائش انداز میں تعریف کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ 3 روز قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی تھی۔
امریکی صدر نے مزید بتایا اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، اگر جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ نقصان ہوتا۔
صدر ٹرمپ نے جنرلز سے خطاب میں مزید بتایا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا تھا۔ ان کی تعریف کو میں نے اپنے لیے اعزاز تصور کرتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے تجارت کی پیشکش کرکے 7 جنگیں ختم کرائیں جن میں سب سے بڑی پاک بھارت جنگ تھی جو ایٹمی جنگ میں بھی تبدیل ہوسکتی تھی۔
اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ شکوہ بھی کیا کہ دنیا کی 7 جنگیں رکوانے اور کل ہی غزہ جنگ کا تصیفہ کرانے کے باوجود مجھے نوبیل انعام نہیں دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نوبیل انعام شاید اس بار کسی ایسے شخص کو دیدیا جائے جس نے کوئی بھی بڑا کام نہ کیا ہو اور ایسا امریکیوں کی توہین ہوگا۔