پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب سے 2 روز سے آٹے کی سپلائی بند ہونے پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔
آ آٹے کی سپلائی بند ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 23 سو روپے جبکہ 80 کلو آٹے بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آٹا ڈیلرز کے مطابق دو روز سے پنجاب سے آٹے کی سپلائی دوبارہ بند ہے، اگر ترسیل بحال نہ ہوئی تو 20 کلو بوری 25 سو اور 80 کلو بوری 10 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ڈیلرز کے مطابق انہوں نے آٹے کی سپلائی بحال کرنے کے لیے پنجاب سمیت اسلام آباد میں بھی حکومتی نمائندوں سے رابطہ کیا گیا ہے،لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔