شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ مومن آباد کی حدود میں واقعے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تقی محمد ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع اور فرار ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔