راولپنڈی سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بھابھڑا بازار میں طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے ٹیوشن سے گھر واپس آتی لڑکی کو ہراساں کیا اور نازیبا حرکت کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ وارث خان راولپنڈی میں درج ہے۔
سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی، فائرنگ کے لیے پسٹل لوڈ کرتے وقت ملزم سے فائر ہوا جو اسے اپنے ہی ہاتھ پر لگا۔
پولیس کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم قطعاً برداشت نہیں اس لیے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں سے بدتمیزی یا ہراسمنٹ میں ملوث کوئی بھی ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچے گا۔