ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت تو اس کی ابتدائی تین وکٹیں صرف چھ رنز پر گر گئیں۔
بعد ازاں ٹم رابنسن نے ڈیرل مچل (34)کے ساتھ 92 اور بیون جیکبس (20)کے ساتھ 64 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز تک پہنچادیا۔
رابنسن نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 106 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
Tim Robinson, you beauty! A maiden international century 🔥 #NZvAUS pic.twitter.com/tHD3dN7laz
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 1, 2025
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوریشس نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور میتھیو شارٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے 182 رنز کا ہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر 16.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ٹریوس ہیڈ 31، میتھیو شارٹ 29 اور ایلکس کیری سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ 21 اور مارکس اسٹوئنس چار رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو جبکہ فولکس اور جیمی سن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Plenty of fire from Australia in that chase!
1-0 up in the series ▶️ https://t.co/P2ExQX0Ozy #NZvAUS pic.twitter.com/3ALkoffa25
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 1, 2025
آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی تین اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔