صائم ایوب نے ٹی 20 میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا، بھارتی کھلاڑی سے اہم پوزیشن چھین لی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر صائم ایوب نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے کیریئر میں ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا اور انہوں نے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جب کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 2 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں نمبر پر اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ فخر زمان 6 درجے بہتری سے 60 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر چلے گئے، بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے کی ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


AAJ News Whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آگئے اور محمد نواز کی 5 درجے ترقی کے بعد 41 ویں نمبر پر آ گئے۔

پاکستان کے محمد نواز4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر آگئے اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد35 ویں نمبر پر آگئے۔

Similar Posts