لاہور: پاکستانی عمرہ زائرین پھنس گئے، 5 روز سے جدہ ائیرپورٹ پر دھکے کھانے پر مجبور

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب کے جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے جب کہ مسافروں نے کہا ہے کہ ہم 5 روز سے جدہ ائیرپورٹ پر دھکے کھا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی فیملی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کیلئے پانچ روز سے ائیرپورٹ پر پھنس ہوئی ہے، عمرہ زائرین کو 27 ستمبر کے بعد 29 ستمبر کو ائیرپورٹ پر بلا کر واپس بھیجا گیا۔

متاثرہ مسافروں نے کہا کہ واپسی کے لئے روزانہ ٹائم دیا جاتا ہے مگر واپس پاکستان نہیں لایا جا رہا۔

مسافروں نے پاکستانی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 27 ستمبر کو واپس پاکستان آنا تھا، آج بھی صبح سے مسافر جدہ ائیرپورٹ پر ہیں لیکن جہاز دستیاب نہیں۔

Similar Posts