تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال سے سلطنتِ عمان کے سفیر فہد خلف الخروصی کی ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے سمیت دو طرفہ تعاون اور باہنی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ فارماسیوٹیکل شعبے میں تکنیکی اشتراک سے ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیلتھ کیئر اسٹاف اور میڈیکل فزیشنز کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے صحت کے میدان میں اشتراکِ عمل کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر صحت نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات ویکسین کی مقامی طور پر تیاری بارے حکومتی اقدامات بارے آگاہ کیا اور ساتھ صحت کے مختلف شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب عمان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طبی شعبے کی مہارت قابل تحسین ہے۔ سلطنتِ عمان نرسنگ اور میڈیکل اسپیشلسٹس سمیت ہنر مند طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
انہوں نے طبی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور ماہرین کے باقاعدہ تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔