خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈا پور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔
صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجوں اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔
کابینہ کی جانب سے منظوری کے تھوڑی ہی دیر بعد مینا خان کی وزارت تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔