نور زمان شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read
عالمی انڈر23 چیمپئن پاکستان کے نور زمان اپ سیٹ  فتح کے ساتھ امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارٹر فائنل میں سیڈ 8 نور زمان نے سیڈ 3 مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو کسی دقت کے بغیر 35 منٹ میں 0-3 سے قابو کیا۔

31 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں رسائی کے لیے نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔

Similar Posts