ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ضعیف شخص اور بے ہوش خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی معائنے میں بزرگ کی موت کی وجہ طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال کے مطابق ضعیف شخص کی لاش اور بے ہوش خاتون رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر فلیٹ سے ملے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی اور بے ہوش خاتون بھائی بہن بتائے جارہے ہیں۔ تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور جاں بحق شخص و خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
گلشن اقبال تھانہ کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 76 سالہ اقبال الدین اور بے ہوش خاتون کی امینہ کے ناموں سے ہوئی۔
دونوں بھائی بہن ہیں، بھائی کی بیرون ملک روانگی تھی تاہم طعبیت خرابی کے باعث ان کی حالت خراب ہوگئی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔بھائی کی خراب حالت کو دیکھ کر بہن بے ہوش ہوگئی۔تاہم طبعی امداد کی فراہمی کے بعد خاتون ہوش میں آگئی یے، پولیس واقعہ کی مذید تفتیش کررہی ہے۔