ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا 69 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب

0 minutes, 0 seconds Read
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سنالو جافتا 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔

انگلینڈ کی جانب سے لنسے اسمتھ نے تین، نتالی اسکیور برنٹ، صوفی ایکلیسٹون اور چارلی ڈین نے دو دو جبکہ لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے 70 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایمی جونز 40 اور ٹیمی بیو مونٹ 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

Similar Posts