رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی خالد وریا دبئی میں گوجرانوالہ کے 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے۔
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نے ایک فلیٹ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار
پولیس نے کہا کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے طیفی بٹ کو پہچان کر اس کی بھی گرفتاری کا پراسس شروع کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے، پولیس کے مطابق اس کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ ریڈ وارنٹ سے گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، طیفی بٹ کو ریڈ وارنٹ کا پروسیس مکمل ہونے پر لاہور ائیرپورٹ لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق طیفی بٹ بالاج قتل کے فوری بعد اسلام آباد سے گلاسکو روانہ ہوا تھا،
لندن کا ویزہ ختم ہونے پر طیفی بٹ لندن کا ویزہ رینیو کروانے کے لیے دبئی آیا تھا۔