مسٹری اسپنر ابرار احمد دولہا بننے کو تیار، شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

0 minutes, 0 seconds Read
قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری لیگ اسپنر ابرار احمد سر پر سہرا سجانے کے لیے تیار ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں قومی کرکٹر ابرار احمد کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی آج چار اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق 27 سالہ ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی جبکہ ان کا ولیمہ چھ اکتوبر کو ہوگا۔

ابرار احمد کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر سبز شلوار قمیض پہنے تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار احمد کا نکاح پہلے ہی ہوچکا ہے۔

تاہم ابرار احمد کی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

Similar Posts