انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سیاست کے بعد اب بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل بارش شروع ہونے کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ مینز ایشیا کپ کی طرح ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا تھا جس کے باعث پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ منسوخ ہوگیا تھا۔