کراچی؛ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، 70 سالہ شخص گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور علاقہ مکینوں نے متاثرہ بچی کے والد کو اطلاع کر دی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق والد اپنے داماد کے ہمراہ موقع پر پہنچا تھا اور والد نے فوری مدد گار 15 پولیس کو اطلاع کر دی تھی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے۔

Similar Posts