خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read
خیبرپختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔

خیبرپختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں جمع کرائیں، پشاور کے حلقے پی کے-79 اور پی کے-82 کی درخواستوں پر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بغیر درخواستوں کے کارروائی نہیں کرتا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 13 صوبائی حلقوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے، جن میں 8 حلقے پشاور، دو بنوں اور دو حلقے شانگلہ کے شامل ہیں۔

Similar Posts