بنگلہ دیش سے بگڑتے تعلقات، بھارتی ’بنارسی ساڑھیوں‘ کا کاروبار متاثر

0 minutes, 0 seconds Read
ہندوؤں کا مقدس مقام بنارس دیدہ زیب بنارسی ساڑھیوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے، یہاں  2.3لاکھ ہنرمند یہ ساڑھیاں ہاتھ سے بناتے ہیں۔

ہر سال 9ارب ڈالرکی بھارتی ساڑھیاں ایکسپورٹ ہوتی ہیں جن میں بنارسی ساڑھیوں کا بڑاحصّہ ہے ، یہ مہنگی ساڑھی کئی ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت تک کی ہوتی ہیں۔

یہ ساڑھیاں بنگلہ دیش بڑی تعداد میں جاتی تھیں مگر حسینہ واجد حکومت گرنے کے بعدتعلقات خراب ہونے پر یہ سلسلہ موقوف ہو چکا۔

کام کم ہونے سے بنارسی ساڑھیوں کے سیکڑوں ہنرمند رکشہ چلانے یا فیکٹری جانے لگے ہیں۔

یوں بھگوڑی بیگم حسینہ کی بے جاسرپرستی کرکے مودی حکومت نے اپنے کئی ہنرمندوں کو بیروزگار یا دیرینہ پیشہ چھوڑنے پر مجبورکر دیا، بھارت میں ذاتی مفادات کی غلام عوام دشمن حکومت قائم ہے۔

Similar Posts