جاری ڈیٹا کے مطابق لاہور میں آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جس کے سبب فضائی آلودگی کا معیار بہتر رہے گا، 6 اکتوبر کو لاہور کا اوسط اے کیو آئی 115 ہوگا۔
رات 12 بجے اے کیو آئی 115 اور درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔
لاہور میں صبح 5 بجے اے کیو آئی مزید بہتر ہوکر 105 پر آیا جبکہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ اور ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ صبح 7 بجے اے کیو آئی پھر 115 اور درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر نے بیان میں بتایا کہ دن 11 بجے اے کیو آئی 120 اور ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ لاہور میں دوپہر 1 بجے اے کیو آئی 100 اور ہوا کی رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔
شام 6 بجے اے کیو آئی 110 جبکہ رات 9 بجے 125 اور رات 11 بجے 115 تک جانے کا امکان ہے۔
ماحول کی بہتری کے لیے شہریوں کو کوڑا کرکٹ نہ جلانے اور گاڑیوں کے معائنہ کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر اسموگ کی مانیٹرنگ اور موسم کی پیشگوئی کا جدید نظام فعال ہوا ہے۔
درخت لگانے اور سرسبز علاقوں کا رقبہ بڑھانے سے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی۔