کراچی: رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read
نارتھ کراچی میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ کرن زوجہ ایوب کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایچ میں واقع رہائشی عمارت کی پانچویں منزل کے فلیٹ سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ متوفیہ کے شوہر اور دیگر اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ کرن نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جس نے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔

تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

Similar Posts