پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم دوست کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالعزیز کھوسو کے نام سے ہوئی ہے، جسے سینے پر دو گولیاں ماری گئیں۔
فائرنگ کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عون محمد ارباب مقتول کا قریبی دوست تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ واقعے کے وقت مقتول ملزم اور ان کا ایک اور دوست اکٹھے موجود تھے، جہاں کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے بعد ملزم عون محمد ارباب اپنے گھر سے اسلحہ لے کر واپس آیا اور عبدالعزیز پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔