عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، کیسز کی کچھڑی پکانے والے پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی گھبرا کر ڈیل کر لیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے کیسز کی کھچڑی پکائی تھی وہ پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی ہے، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہورہے ہیں، جج صاحب بھی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب کی بھی کوئی مجبوری ہوگی، کیسز بہت اچھے طریقے سے لڑے جا رہے ہیں، انصاف مل چکا ہے عوام میں کیسز کا جو حال ہو آرہا ہے۔