موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری 

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 شہری ڈینگی کا نشانہ بن گے ہیں۔

محکمہ صحت راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔ اب تک 12 ہزار 564 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیے گئے جبکہ 835 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 66 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال اب تک 55 لاکھ 59 ہزار 692 گھر چیک کیے گے جن میں سے ایک لاکھ 73 ہزار 204 گھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

15 لاکھ 18 ہزار 623 مقامات کی جانچ مکمل کی گئی اور 23 ہزار 270 مقامات ڈینگی پازٹیو نکلے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 96 ہزار  474 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

مزید برآں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں بھی کی گئیں۔ 4 ہزار 430 ایف آئی آرز درج، 1 ہزار 845 مقامات سربمہر، 3 ہزار 485 چالان اور 1 کروڑ 8 لاکھ 59 ہزار 7 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ خیابانِ جنوب، CIR-3 میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنڈورہ دھوک کشمیریاں، CIR میں کیسز کی تصدیق ہوئی۔

علاوہ ازیں آفندی کالونی، ڈی اے وی کالج سٹی کالونی، CTR-10، بگا شیخاں، گنگت، دھما سیدان، دھمیال، لکھن (CTR-1)، کولوال، چک جلیل دین، گرچا (CTR-12) میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کی اپیل ہے کہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

Similar Posts