کے پی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32 نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 21 مریض ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ اور ایم ایم سی مردان میں داخل ہوئے۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں ایچ ایم سی میں 11، ایل آر ایچ میں 7 اور کے ٹی ایچ میں 5 مریض داخل ہیں۔
ڈی ایچ کیو ہری پور میں 17، ڈی ایچ کیو باجوڑ میں 6، اے ٹی ایچ میں 3، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 5 اور 2 مریض مفتی محمود میموریل اسپتال ڈی آئی خان میں داخل ہیں۔
کے پی میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 276 ہے۔ اب تک سب زیادہ رسک ضلع چارسدہ ہے جہاں صرف ستمبر میں 256 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اب تک صوبے میں 2880 کیسز میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم صوبے میں تاحال ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔