پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ ہو چکی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں 1711 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 61 ہزار 386 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعدازاں مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج 1237، 2593، 3848 اور 4130 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے نتیجے میں گھٹ کر ایک لاکھ 58 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔